رانا ثنا کی بطور سابق وزیر داخلہ سکیورٹی لینے سے معذرت

Spread the love

سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تمام سرکاری مراعات واپس کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ بھی خالی کر دی ہے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے بطور سابق وزیر داخلہ سکیورٹی لینے سے معذرت کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تمام سرکاری مراعات واپس کر دی ہیں، انہوں نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے سرکاری گاڑی اور انہوں نے بطور سابق وزیر داخلہ سکیورٹی لینے سے معذرت کرتے ہوئے سکیورٹی بھی واپس کر دی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے ہابمی مشاورت کے بعد انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعینات کیا تھا جس کے بعد انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ شہباز شریف نے اس سے قبل ہی وزیراعظم ہاؤس خالی کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں