گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے باب گلگت سے لیکر عثمان آباد آر سی سی پل گھڑی باغ تک موٹرسائیکل رکشہ، سوزوکی، اور فٹ پاتھوں پر اشیائے خوردنوش کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی، یہ پابندی تین ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔ کوئی بھی شخص دفعہ 144 خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائی گئی تو اسکے خلاف انڈر سیکشن 188PPC کے تحت سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں کاروائی ہوگی۔پابندی کا مقصد ٹریفک مسائل پر قابو پانا ہے نوٹیفیکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق سب ڈیویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عاد ل علی نے مفاد عامہ کے تحت باب گلگت تا گھڑی باغ آ رسی سی پل تک موٹر سائیکل رکشہ، سوزوکی لوڈر اور مرکزی سڑک کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں پر خوردنی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائدکردی گئی ہے پابندی کا مقصد ٹریفک روانی کے سلسلے میں رکاوٹیں دور کرنا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کی حیثیت سے حاصل اختیارات کے تحت 90 روز تک ان جگہوں پر موٹر رکشہ، سوزوکی لوڈر اور فٹ پاتھ پر اشیائے خوردنوش کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 سی آر کے تحت مجھ میں تعینات اختیارات کی مشق میں. پی سی 1898 اس طرح عوامی مفاد میں پابندی عائد کردیا گیا ہے لہذا پابندی پر عملدرآمد کیلئے مجسٹریٹ پولیس کے ہمراہ معائینہ کریں گے خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
