ریلوے کوارٹرز مویشیوں کے باڑوں میں تبدیل

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) ریلوے کوارٹرز مویشیوں کے باڑوں میں تبدیل،کچھ کوارٹرز ملازمین کرایہ داروں کے سپرد کر دیئے۔ریلوے کالونی وزیرآباد میں ریلوے ملازمین نے ریلوے کوارٹرز میں مویشی پالنے شروع کر رکھے ہیں جن کے گوبھر سے علاقہ میں بدبوپھیلا رکھی اور مچھر مکھی افزائش کی افزائش کا بھی موجب بن رہے ہیں جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اور کوارٹرز میں مویشیوں کے لئے توڑی ودیگر سامان رکھا ہے کچھ کوارٹرز ملازمین نے سول لوگوں کو کرایہ پر دے رکھے ہیں اور کرایہ وصول کرکے ریلوے ڈیپارٹمنٹ کو بھی لاکھوں روپے کا چونا لگارہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ریلوے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں