ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

Spread the love

ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بحرین کو 1-3 سے شکست دی۔

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ایران میں ہونے والی ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بحرین کو 1-3 سے شکست دی۔ بحرین کیخلاف پاکستان کی جیت کا اسکور  22-25، 25-21،  18-25 اور  18-25 رہا۔پاکستان نے مسلسل تیسری مرتبہ اس ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ پاکستان  2021  اور  2019 کی ایشین چیمپئن شپ میں بھی ساتویں پوزیشن پر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں