وزیرآباد(ملک طارق جاوید) وزیرآباد بار ایسوسی ایشن کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا نوٹیفکیشن جاری صدر بار ایسوسی ایشن نے سیکرٹری پنجاب بار کونسل سے نوٹیفکیشن وصول کر لیا وزیرآباد بار ایسوسی ایشن کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے صدر رانا خلیل احمد خاں ایڈووکیٹ نے سیکرٹری پنجاب بار کونسل چوہدری رفاقت علی سوہل سے نوٹیفکیشن وصول کیا رانا خلیل احمد خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیرآباد کو ڈسٹرکٹ بار بنایا جانا خوش آئند ہے اس سے شہریوں کو بہت سے مسائل کا حل دہلیز پر دستیاب ہوگا اینٹی کرپشن کورٹ، بینکنگ کورٹ کنزیومر کورٹ سمیت تمام ضلعی دفاتر یہاں پر اپنے باقاعدہ دفاتر قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے اس میں ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری عرفان سعید ایڈووکیٹ کی خصوصی کاوش اور معاونت شامل رہی ہے اراکین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہم چوہدری عرفان سعید ایڈووکیٹ کی بھرپور معاونت و راہنمائی پر مشکور ہیں۔
