ملزم انسپکٹر ضیا الرحمان عرف ضیا کالا اور اس کے ساتھیوں نے زیر تعمیر عمارت سے 40 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور 5 لاکھ روپے وصول کیے۔سینیئر سپریٹینڈنٹ پولیس ایس ایس یو جنید شیخ
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی کی تعمیرات میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور بھتہ وصول کرنے کے الزامات کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر ضیا الرحمان عرف ضیا کالا کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس یو کے سینیئر سپریٹینڈنٹ پولیس جنید شیخ کے مطابق پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نےسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر ضیا الرحمان عرف ضیا کالا کو گرفتار کیا ہے، ملزم ضیا کالا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے پریڈی تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفاع کے تحت مقدمہ نمبر 488/23 درج ہے۔جس کے تحت ملزم اور اس کے ساتھیوں نے زیر تعمیر عمارت سے 40 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور 5 لاکھ روپے وصول کیے۔
