پشاور:محکمہ پولیس پیسکو کا اربوں روپے کا نادہندہ، بجلی چوری کرنے پر تھانوں پر جرمانے عائد۔

Spread the love

پشاور میں مجموعی طور پر 34 پولیس تھانے ہیں اور محکمہ پولیس مجموعی طورپر313 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔پیسکو

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر میں بیشتر پولیس تھانے پیسکو کے نادہندہ ہیں۔پیسکو کے مطابق تھانا کوتوالی کے ذمے ایک کروڑ 9 لاکھ کے بقایاجات ہیں،  تھانا گلبہار 60 لاکھ 11 ہزار روپے اور تھانا ہشنتگری نے پیسکو کو  ایک لاکھ 52 ہزار روپے کا بجلی بل ادا کرنا ہے۔پیسکو حکام نے بتایا کہ پولیس چوکی خیبربازار کے ذمے15 لاکھ ایک ہزار روپے واجب الادا ہیں جب کہ تھانہ کابلی 61 لاکھ 74 ہزار اور تھانہ شاہ قبول ایک لاکھ 48 ہزار روپےکا نادہندہ ہے.پیسکو کا کہنا ہےکہ ادائیگیاں نہ کرنے اور بجلی چوری پر تھانہ کوتوالی کو 46 ہزار روپے  کا جرمانہ کیا گیا، بجلی کے غیرقانونی کنڈے لگانے پر تھانہ کابلی پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے اور پولیس چوکی خیبر بازار کو بجلی چوری پر 86 ہزار روپےجرمانہ کیا گیا۔پیسکو کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر 34 پولیس تھانے ہیں اور  محکمہ پولیس مجموعی طور پر 313 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔دوسری جانب پیسکو کے پولیس اسٹیشن پر بجلی چوری کے الزام پر سی سی پی او کا کہنا ہےکہ کوئی پولیس تھانہ بجلی چوری میں ملوث نہیں، تھانوں کے ذمے بجلی بلز کے بقایاجات ہیں، فنڈز ملتے ہی بجلی کے بلز ادا کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں