جعلی زرعی ادویات اور ناقص بیج زرعی پیداوار میں کمی کا بڑا سبب

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)جعلی زرعی ادویات اور ناقص بیج زرعی پیداوار میں کمی کا بڑا سبب ہیں وزیرآباد شہر و گردونواح میں جعلی بیجوں کی فروخت میں ملوث دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری افضال گوندل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ملکی معیشت کا دارومدار زیادہ تر زراعت پر مشتمل ہے ہمیں جدید زرعی اصلاحات کو اپناتے ہوے سائنسی تحقیق کے مطابق اجناس کو کاشت کرنا ہوگا تاکہ ہم بہتر پیداوار لے سکیں ہمارے کسان خوشحال ہوں ہماری زرعی پیداوار بڑھے گی تو ملک خوشحال ہوگا انہوں نے کہا کہ متعدد زرعی ادویات اور جعلی و غیر معیاری بیجوں کے استعمال اور جدید تکنیکوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری مجموعی پیداوار کمی کا سبب بنتی ہے حکومت سے منظور شدہ بیج اور پیسٹی سائیڈز کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار بڑھانا ممکن ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر معیاری بیجوں اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث بیج سٹوروں اور ادویات کے مراکز کو چیک کر کے دونمبری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج و بھاری جرمانے کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں