وزیرآباد:(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وزیرآباد میں مریضوں کو ادویہ کی عدم دستیابی، معمولی ادویات بھی باہر سے خریدنے پر مجبور ،ڈاکٹرز کی نجی لیبز کے ساتھ ڈیلیں نجی لیبارٹریوں پر عوام کو لوٹا جانے لگا اسپتال میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے شہریوں کی سیکرٹری ہیلتھ سے اپیل
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وزیرآباد میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ایمرجنسی کے لیے داخل ہونے والے مریضوں کو بھی ادویات کی خریداری کے لیے اسپتال سے باہر میڈیکل سٹورز کا رخ کرنا پڑتا ہے عام مستعمل ادویات اور انجکشن بھی اسپتال میں موجود نہیں مریضوں کے ورثاء کینولہ اور سلک بھی باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں متعدد ادویات کی عدم دستیابی سے اسپتال اپنی افادیت کھو چکا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو دیا جانے والا ادویہ کا فنڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال سے بھی کہیں کم ہے ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا لیکن ادویہ کے لیے فنڈز کو بجائے بڑھانے کے الٹا کم کر دیئے جانے کی اطلاعات ہیں اسپتال میں موجود لیبارٹری بھی سہولیات دینے سے قاصر نظر آتی ہے متعدد ڈاکٹرز کی نجی لیبوں سے ڈیلیں عوام کو بجائے ریلیف کے الٹا کھال ادھیڑنے کے مترادف ہے سرکاری اسپتالوں میں مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے شہری علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن سہولیات کا فقدان ،ادویہ کہ عدم دستیابی اور لیبارٹری پر سہولت نہ ملنا شہریوں کے لیے درد سر بن چکا اسپتال انتظامیہ بجٹ کی کمی ،بھاری بھرکم بجلی کے بلز اور اخراجات میں بیش بہا اضافہ سے پریشان ہیں شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اور مریضوں کی مشکلات کا حل اسپتال کے بجٹ میں اضافہ ،اسپیشل فنڈز کا اجراء اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے برابر بجٹ و ادویہ فراہم کی جائیں لیب کو فنڈ فراہم کیا جائے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے جائیں
