اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔معروف سیاستدان و کاروباری شخصیت
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ عوام کو ریلیف دینا عوام کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کریں.ملکی معیشت کو ٹیھک کرنے میں ہر شہری کو بھی کردار ادا کرنا بہت اہم اور ضروری ہے تا کہ ملکی معیشت بہتر سے بہتر ہو سکے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملکی معیشت کو ٹیھک کرنا صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے جب تک عوام کا اتفاق و اتحاد نہیں تب تک ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ناممکن ہے۔
