لندن میں ن لیگ کی اہم میٹنگز، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی اور بیانیے سے گریز کا فیصلہ۔

Spread the love

لندن میٹنگز میں پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے اور مستقبل میں مفاہمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع

لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگز میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے اور وہ  دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گے۔شہبازشریف اوراسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف سےاہم ملاقاتیں کیں، ن لیگ کی قیادت نے لندن کی میٹنگز میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے.نوازشریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے جبکہ لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی.ذرائع کے مطابق میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز  اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مفاہمت بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں