اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔معروف سوشل ورکر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ مستونگ میں عید میلادالنبی کے جلوس پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پولیس ، افواج پاکستان اور دیگر فورسز کا ساتھ دہں تا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے عوام کےمتفق و متحد ہونے سے ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن ہے۔ معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند بے گناہ عوام کی قتل عام بند کریں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین
