سابق ڈائریکٹر ایچ ای ڈی پروفسیر خورشید ڈائریکٹر کالجز کے عہدے پر بحال۔

Spread the love

واضح رہے کہ گزشتہ روز سروسز ٹریبیونل نے سابق ڈائریکٹر ایچ ای ڈی پروفیسر خورشید کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ پروفیسر خورشید ڈائریکٹر کالجز کے عہدے پر بحال تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سروسز ٹربیونل خیبر پختونخواہ نے خورشید احمد پروفیسر شماریات کے حق میں کیس کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ سے کہا ہے کہ وہ انہیں ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کے طور پر دوبارہ تعینات کریں۔ان کا اس سے قبل نگراں حکومت نے تبادلہ کیا تھا۔صرف سیاسی بنیادوں پر اپنی تعیناتی کے تین ماہ بعد وہ کالج ایجوکیشن سیکٹر میں بے مثال قابلیت اور ایمانداری کے حامل ہیں پروفیسر خورشید ڈائریکٹر ایچ ای ڈی کے عہدے کے لیے موزوں ترین افسر ہیں انکی دوبارہ تعیناتی سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ نگران حکومت نے ان کی بطور ڈائریکٹر ایچ ای ڈی تعیناتی کے تین ماہ بعد ہی سیاسی بنیادوں پر ان کے عہدے سے تبادلہ کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں