وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیرآباد شہر اور گلی محلوں میں کیمیکل زدہ دودھ فروخت ہونے لگا۔گوالے سرعام گھروں اور دکانوں پر ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے لگے۔ انتظامیہ نے بھیگی بلی کی طرح اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ شہر اور گردونواح میں دیدہ دلیری کے ساتھ کیمیکل زدہ دودھ فروخت ہونے لگا عوام ملاوٹ شدہ دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔ گوالے گلی محلوں میں منوں کی مقدار میں سرعام ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر رہے ہیں جو کہ عوام کو دو سو بیس سے دو سو چالیس روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اس حوالہ سے انتظامیہ نے اپنی آنکھیں مکمل طور پر بند کر رکھیں۔اس حوالہ سے جب انتظامیہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ جلد گوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔
