گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے لیب سپرٹنڈنٹ چوہدری محمد ارشد ساٹھ سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے

Spread the love

(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل برو چیف ساہیوال
ساہیوال)گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے لیب سپرٹنڈنٹ چوہدری محمد ارشد ساٹھ سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے۔ اس اہم دن پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر لیب سپرنٹنڈنٹ محبوب احمد، لیب سپروائزر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فرید ٹاؤن شہباز حیدر چوہدری، صدر ایپکا کالج ونگ قاضی مبشر رحمان، سابق لیب سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض، ایڈمن سپرنٹنڈنٹ وسیم عباس سمیت لیکچرار اسسٹنٹس خالد مسعود، شہزاد علیم، خضر عباس، عاصم گورائیہ، عمر فاروق، ڈاکٹر فرخ مقصود اور عبدالمجید نے شرکت کی۔لیب سپروائزر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فرید ٹاؤن شہباز حیدر چوہدری نے چوہدری محمد ارشد کی گورنمنٹ کالج کے لئے گراں قدر خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی لیب میں 35سال خدمات سرانجام دینا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں چوہدری محمد ارشد کو جونیئرز کے لئے قابل مثال قرار دیا اور کہا کہ سروس کے دوران آپ نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔ تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں