انجمن بہبودی مریضاں وزیرآباد کے زیرانتظام ہر پراجیکٹ جدید اور معیاری سہولیات کے حامل ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) انسانیت سے پیار،انکی زندگیوں میں آسانیاں فراہمی،ان کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاونت کرنے والے اللہ رب العزت کی رضا اپنا مقدر بنالیتے ہیں انجمن بہبودی مریضاں وزیرآباد کے زیرانتظام ہر پراجیکٹ جدید اور معیاری سہولیات کے ذریعے ہر مستحق کو علاج معالجہ میں معاونت کی جارہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر ڈائیلسز شبعبہ کی ڈبل شفٹ میں 30افراد ڈائیلسز اور انجمن کی ڈسپنسری سے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارصدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں کے ماہانہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر تیمور سلطان،افتخار حصین صدیقی،عبد الرحمن چوہدری،محمد اسلم جاوید خان،ماہ نور چیمہ،محمد اکبر بٹ،حاجی حبیب الرحمن،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،محمد اسلم جتالہ،حاجی محمد اشفاق مغل،خلیل الرحمن بھٹہ،محمد الطاف مغل،قاری عبد الخالق گولڑ وی،محمد زبیر،عاصم محمود انصاف والے،خالد محمود اللہ والے،اعجاز حسین بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں وزیرآباد کا ماٹو ہی انسانیت کی خدمت اور بھلائی ہے انجمن کا ہرکارکن عہدیدار ہر قسم کی بلا تفریق سے بالا انسانی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے انجمن کے پراجیکٹس پر گزشتہ ماہ 1215671اخراجات آئے صاحب ثروت درد دل رکھنے والوں سے انجمن بہبودی مریضاں سے تعاون کی اپیل ہے اجلاس کے اختتام پر عاصم محمود انصاف والے کی والدہ،ڈاکٹر مبشر کی والدہ،عزیز احمد جیولرز کی وفات اور مستونگ، ہنگو اور فلسطین میں دہشت گردی کا شکار شہداء کے لئے دعائے مغفرت ک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں