صوبائی وزیر صحت اسپیشلائز ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کا وزیر آباد میں چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سرپرائز وزٹ اسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) صوبائی وزیر صحت اسپیشلائز ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کا وزیر آباد میں چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سرپرائز وزٹ اسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے استفسار کیا
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت سے متعلقہ مسائل پر خصوصی توجہ دے دہی ہے چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اہل علاقہ کے لیے بہت بڑی نعمت ہے یہ ہسپتال دل کے تمام عوارض کی مکمل علاج گاہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں سرجنز اور ڈاکٹروں کی تعداد کو بڑھا رہے ہیں۔ پیرا میڈیکل سٹاف سمیت عملہ کی فوری دستیابی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں مستحق افراد کے لیے ہسپتال میں بیت المال، سوشل ویلفیئر کے دفاتر بھی کھول رہے ہیں تاکہ مریضوں وہاں سے بھی استفادہ کر سکیں وزیرآباد کارڈیالوجی میں روزانہ کی بنیاد پر ایک درجن سے زائد آپریشن ہو رہے ہیں جو ایک بہت بڑا کام ہے یہاں کی ٹیم بہترین طبی خدمات فراہم کر رہی ہے کارڈیالوجی اسپتال میں ایک انستھزیالوجسٹ ڈاکٹر ہے تعداد مزید بڑھائی جائے ایم ایس ڈاکٹر مبشر منظور عالم کے سوال پر انہوں نے وعدہ کیا کہ ایک دوروز میں عملہ کی دستیابی کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز اور فی میل پیرامیڈیکس نرسز کی رہائشوں بارے بھی وزیر صحت نے جلد اقدامات کا وعدہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی رہائش کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جا ہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ گوجرانوالہ چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں چلڈرن ہسپتال لاہور کی طرز کا ہسپتال بنا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کا بجٹ مریضوں کے بیڈز کی تعداد کے مطابق کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال وزیرآباد کے بجٹ کے مسائل سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وزیرآباد کا بجٹ بڑھانے کی سفارش کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کے تمام شعبہ جات کی مکمل بحالی جلد عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر مبشر منظور عالم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر احسن مسعود،ڈاکٹر جوہر نواز چیمہ ڈاکٹر بلال کلیر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں