ادارہ ادب افروزجہلم کے زیرِ اہتمام مقامی کالج میں محفلِ مشاعرہ

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)آج ادارہ ادب افروزجہلم کے زیرِ اہتمام مقامی کالج جی ٹی روڈ جہلم میں ماہانہ محفلِ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مقامی شعرائے کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محفلِ مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض مشہور شاعر اقبال ناظر نے سر انجام دیئے۔یہ محفلِ مشاعرہ دو ادوار پر مشتعمل تھی۔ پہلے دور میں دو افسانہ نگاروں نے اپنے افسانچے سنا کر خوب داد سمیٹی ۔جبکہ دوسرے دور میں شعراء کرام کی ایک بڑی تعداد نے اپنا کلام سنایا جسے بے حد پسند کیا گیا۔اس محفلِ مشاعرہ میں دو “صاحب کتاب”حضرات بھی موجود تھے۔جنہوں نے اپنی مطبوعہ کتب حاضرین کو بطورِ تحفہ دیں۔
محفلِ مشاعرہ کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ محفل اختتام پذیر ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں