(شاہ زیب رضا کی رپورٹ)
وفاق کا بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ تعصب عروج پر ہے کوئٹہ میں شاندار نیشنل گیمز کا ایونٹ کروانے والے ڈی جی کھیل درا بلوچ کا نام ایوارڈ میں شامل نہیں کیا گیا، وفاق کے اس اقدام پر کھلاڑیوں کا غصہ عروج پر ، ڈی جی کھیل کا نام ایوارڈ میں شامل نہ ہونا بلوچستان کے ساتھ ظلم ہے، کھلاڑی/ آفیشلز
کوئٹہ: بلوچستان میں کھیلے جانے والے مختلف گیموں فٹبال، ہاکی، جوڈو، ووشو، بیڈمنٹن، کک باکسنگ و دیگر کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے درا بلوچ ڈائریکٹر جنرل کھیل کا نام صدارتی ایوارڈ لسٹ میں نہ آنا اور انکو ایوارڈ نہ دینا بلوچستان کے ساتھ ظلم ہے، بلوچستان میں 30 سال بعد نیشنل گیمز کا سحرا سجانے والے ڈائریکٹر جنرل کھیل کی خدمات کا اعتراف کرنا چائیے تھے، ڈائریکٹر جنرل کی تعریف جب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، صدر مملکت عارف علوی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سمیت اعلیٰ افسران نے کی اور انکو اعزازی اسناد سے نوازا گیا مگر اج تک انکو وفاق کی جانب سے کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا نہ کہ انکو کسی اعزاز سے نوازا گیا، کھلاڑیوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کھیل کو مستقبل میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے اور انکی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا جائے
