پرمٹ کے نام پر واپڈا کا سارا سارا دن بجلی بند کرنا معمول بن گیا،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) پرمٹ کے نام پر واپڈا کا سارا سارا دن بجلی بند کرنا معمول بن گیا،تاجر،صنعتکار، اور گھریلو انڈسٹری سے وابستہ مزدور بے روزگار ہو کر رہ گئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے علیحدہ فیڈر کی تیاری اور کام کی وجہ سے سارے شہر کو عذاب سے بچایا جائے شہریوں کی اعلی حکام سے اپیل وزیرآباد شہر اور گردونواح کے فیڈرز پر ہفتہ میں کئی کئی روز بجلی بند رہنا معمول بن گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو علیحدہ ایک نیا فیڈر بنا کر دیا جا رہا ہے جس کے پول،بجلی تاریں اور دیگر امور کے لیے ہفتہ میں ایک روز سارا دن بجلی بند رکھی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ایام میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں وزیرآباد شہر میں کٹلری کی انڈسٹری گھریلو صنعت کے طور پر پہچان رکھتی ہے جہاں چھوٹے بڑے کارخانے ہیں اور سینکڑوں مزدور اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کماتے ہیں جو آئے روز بجلی کی بندش کی وجہ سے مسلسل پریشانی کا شکار ہیں دوسری جانب مقامی تاجر برادری چھوٹے بڑے دوکانداروں درزیوں،ہوزری سے منسلک دوکان داروں، الیکٹرانک شاپس، موبائل شاپس،سمیت سبھی کا کام بجلی کی فراہمی سے جڑا رہتا ہے جو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اعلانیہ پرمٹ کی وجہ سے سارا سارا دن بجلی کی عدم فراہمی پر پریشان ہیں شہریوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے صورتحال بارے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں