
جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،مسز روبینہ تبسم سابق پرنسپل مدرستہ البنات جہلم،مسز مسرت سلطان،تہمینہ گل چوہدری،فریحہ مرزا،مسز فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر عائشہ مرزا،فرزانہ اجمل اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے تمام بیمار لوگوں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا،تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین،فلسطین کے شہداء کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیئے اجتماعی طور پر دعائیں مانگی گئیں۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں کل 28-مریض خواتین اس سنٹر سے مستفید ہوئیں۔جن میں 28-عام مریض خواتین،7-بچےاور دو فیملی پلاننگ کیس تھے۔ڈاکٹر عائشہ مرزا نے ماہ اکتوبر 2023ءمیں المرکزجہلم میں لگائے گئے سکن کیمپ کے حوالے سے بتایا۔کہ اس کیمپ سے 33-خواتین مستفید ہوئیں۔ان خواتین کو جلدی امراض کی وجوہات،ان سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ماہ نومبر میں ہونے والے پروگرام کے بارے میں بھی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 09-نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر ایم سی ڈبلیو اے کے ٹیم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کے ہمراہ اکرم شہید پارک میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرے گی۔اس کے علاوہ چک مغلاں میں ایک میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔ھس کی تاریخ کا تعین عنقریب باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔علاوہ ازیں جیسا کہ “قرآن فہمی کلاس”ہر ماہ میں دوسرے اور چوتھے جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے لہذا اس بار بھی مورخہ10۔نومبر 2023ءبروز جمعتہ المبارک دن گیارہ تا بارہ “قرآن فہمی کلاس”کا انعقاد ہو گا۔جس میں ڈاکٹر عائشہ مرزا اس موضوع پر لیکچر دیں گی۔آج کے اس اجلاس میں دو معزز خواتین مسز روبینہ تبسم سابق پرنسپل مدرستہ البنات جہلم اور مسز مسرت سلطان نے ایم سی ڈبلیو اے کی ممبر شپ حاصل کی۔مسز مسرت سلطان اپنے گاؤں چک مغلاں میں انتہائی فعال اور سرگرم سماجی شخصیت ہیں۔اور ایک عرصے سے خواتین کے لیئے سلائی سکول قائم کیئے ہوئے ہیں جہاں خواتین اور لڑکیوں کو سلائی کڑھائی،دینی و دنیاوی تعلیم،اوردیگر فنون سکھانے کا بندوست کیا گیا ہے۔مسقبل قریب میں وہ خواتین اور لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کورس اور انجکشن لگانے کی تربیت وغیرہ دینےکا کا بھی عزم صمیم کیئے ہوئے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔جس کی میزبانی مسز فلک ناز سیٹھی نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔
