وزیرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 36کے مقبول ترین مضبوط امیدوار چوہدری اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگؤ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مضبوط معاشی بحالی کے لئے استحکام لازم ہے، سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا،اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ایک بارپھر موقع دیا تو مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک آئی ایم ایف کو بھی خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے، وہ پاکستان جہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی، علاج کی سہولت موجود تھی کیا وہ پاکستان آج نظر آتا ہے، اگر ہم نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا تو خود ہونا ہے کسی نے نہیں کرنا، آج ملک پیچھے چلا گیا ہے ملک میں روٹی سستی تھی اور غریب کا بچہ بھی اسکول جاتا تھا، علاج کی مفت سہولیات میسر تھیں بتائیں وہ پاکستان آج نظر آتا ہے‘۔
