تھانہ ہڑپہ SHO چوہدری اللہ دتہ کی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے متعلق آگاہی پر گفتگو ۔ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں) تفصیلات کے مطابق تھانہ ہڑپہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری اللہ دتہ کی ہڑپہ کے صحافیوں سے ملاقات وفد میں شامل چوہدری ساجد منیر آرائیں چوہدری جاوید احمد میاں ندیم اختر بٹ ڈاکٹر مدثر عباس شیخ شاہد محمود راجپوت راؤ عبدالغفور چوہدری آصف ندیم میاں طارق جاوید اور ڈاکٹر محمد حسین میاں فرید انور بھی ماجود تھے اور کم عمر بچوں کی موٹر سائیکل گاڈی چلانے کے متلعق بات چیت ایس ایچ او ہڑپہ چوہدری اللہ دتہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری اولین ترجیح عوام کا تحفظ ہے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف میری کاروائیوں پہلے کی طرح ہمیشہ جاری رہے گی انجمن تاجران کے ساتھ مل کر بازاروں میں اور دیہاتوں میں ٹھکڑی پہرے کے نظام کو موثر بنایا گیا چوہدری اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ تھانہ ہڑپہ کے دروازے ہر آنے سائل کےلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہے ہر امیر غریب کے سائل ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ پورے عملے کو ہدایات جاری کی ہے اور جب تک تھانہ ہڑپہ میں میری تعیناتی ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور جرائم میں ملوث عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی
