
جہلم(اختر شاہ عارف)آج شیلٹر ہوم(دارالامان)جہلم میں عورتوں پر تشدد کی روک تھام کےسولہ روزہ پروگرام کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا اہتمام سوشل ویلفیئر آفیسروسپریٹنڈنٹ شیلٹر ہوم سہیل ناصر اور محمد شفیق ایس سی او نے کیا تھا۔اس پروگرام میں شیلٹر ہوم میں مقیم تمام خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ماسٹر ٹرینر وسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیدہ شاہدہ شاہ نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ہمارے دین اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیئے ہیں۔وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیئے۔مگر جہاں عورتوں کو مردوں کی برابری کے حقوق دیئے گئے ہیں۔وہاں عورتوں کو ان کے فرائض سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔عورتوں پر مختلف طریقوں سے تشدد کی صورتحال صرف اسی صورت میں پیش آتی ہے۔جب مرد اور عورت اپنے اپنے حقوق و فرائض سے تجاوز کرتے ہیں۔ایک سمجھدار عورت اپنے حسن سلوک سے اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے۔مگر یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔کہ مرد اپنی جھوٹی انا کی خاطر عورت پر جا بیجا اس حد تک تشدد کرتا ہے کہ عورت بیچاری کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔یہ حکومت کا انتہائی احسن اقدام ہے کہ ایسی بے سہارا اور لاوارث عورتوں کیلئے شیلٹر ہوم جیسے ادارے بنا کر انہیں ایسا محفوظ ماحول مہیا کیا ہے۔جہاں رہ کر وہ اپنے حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑی سکتی ہیں۔ یہ ایک آفاقی سچائی ہے۔کہ عورت کا ہر روپ معاشرے میں ایک قابلِ صد احترام رشتہ ہے۔عورت جو ماں ہے۔بیٹی ہے۔بہن ہے۔بیوی ہے۔اور یہ سارے رشتے عزت و احترام کے مقدس بندھن میں بندھے ہوئے ہوتے ہیں۔یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم ہے۔کہ گھر بنانے اور بگاڑنے میں عورت ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔عورت کی کوکھ سے جنم لینے والے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوا کرتی ہے۔اس لیئے ہمیں عورت جو ہر صورت میں عزت اور احترام دینا ہو گا۔تا کہ وہ یکسو ہو کر اپنی اولاد کی اچھی تربیت اور اپنے گھریلو ماحول کو پر سکون بنا سکے۔۔سیدہ شاہدہ شاہ نے حکومت کے ساتھ ساتھ ناصر سہیل سپریٹنڈنٹ شیلٹر ہوم،محمد شفیق ایس سی او اور شیلٹر ہوم کے تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ ان سب نے شیلٹر ہوم میں مقیم تمام خواتین کونا صرف گھر کی طرح پرسکون اور محفوظ ماحول مہیا کیا ہوا ہے۔بلکہ ان کی ہر ضرورت کا بھی خیال رکھا ہوا ہے۔
پروگرام کے اختتام پر سیدہ شاہدہ شاہ نے سپریٹنڈنٹ ناصر سہیل اور ایس سی او محمد شفیق کے ہمراہ پورے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا۔اور ادارے میں مقیم خواتین کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
