ساہیوال( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی زیر نگرانی کارپوریشن کی بلڈنگ برانچ کی شاندار کارکردگی، موجودہ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں کنورژن فیس کی وصولی کی مد میں ریکارڈ 4کروڑ56لاکھ روپے سے زائد وصول کئے۔ کمشنر نے ریکارڈ وصولی پر چیف آفیسرشیخ اشفاق احمد اور ایم او پلاننگ محمد سلیم کی کارکردگی کو سراہا اور کنورژن فیس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی بلڈنگ برانچ نے کمشنر شعیب اقبال سید کی ہدایت پر رہائشی عمارتوں کو بغیر کنورژن فیس جمع کروائے تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہو رہے ہیں اور مالی سال 2023-24کے پہلے 5ماہ میں4کروڑ 54لاکھ20ہزار روپے کی وصولی کر لی ہے جس میں کنورزن فیس کی مد میں 4کروڑ 7لاکھ 50ہزار روپے اور بلڈنگ پلان کی منظوری کی مد میں46لاکھ 70ہزار روپے وصول کئے۔ ایم او محمد سلیم نے بتایا کہ ان پانچ مہینوں میں 127بلڈنگ پلانز کی منظوری بھی دی گئی جبکہ کنورژن فیس جمع نہ کروانے والے 125مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جن میں 61نجی سکول مالکان،41بنک،8چائے خانے اور15ہاﺅسنگ سوسائٹیز شامل ہیں۔ نوٹسز کے باوجود فیس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف 50 مقدمات بھی درج کروائے جا چکے ہیں.
