موٹر سائیکل سوار ڈاکو سکول ٹیچر سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار۔

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) موٹر سائیکل سوار ڈاکو سکول ٹیچر سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار۔ایس زیڈ الٰہی ماڈل سکول وزیرآباد کی ایڈمن آفیسر سعدیہ ملک سکول سے چھٹی کے بعد اپنی ساتھی ٹیچر مہک ہارون کے ہمراہ چنگ چی رکشہ پر گھر واپد آرہی تھی کہ پیچھا کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے چیمہ کالونی میں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر میڈم سعدیہ سے پرس چھین لیا جسمیں ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے،طلائی بریسلٹ،شناختی کارڈ اور موبائل تھا چھین لیا جبکہ ٹیچر مہک ہارون سے بھی پرس چھین لیا جسمیں ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون تھا اور ہاتھ سے طلائی انگوٹھی بھی اترواکرلے گئے چیمہ کالونی مین روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔واردات کی اطلاع فوری طور پر15پر کی کردی گئی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او فدا حسین چیمہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دیا،تاحال ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں