جنرل الیکشن 2024 کی تیاریاں،ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کو ریٹرننگ آفیسر کے اختیارات بھی دے دیئے گئے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جنرل الیکشن 2024 کی تیاریاں،ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کو ریٹرننگ آفیسر کے اختیارات بھی دے دیئے گئے،ضلع وزیرآباد میں قومی اسمبلی کا ایک حلقہ این 66 شامل جبکہ دو صوبائی پی پی 35 اور 36 بنائے گئے ہیں 10 لاکھ آبادی کے حامل ضلع وزیرآباد میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 7 سو ایک ہیں جنرل الیکشن2024 کی تیاریاں مکمل انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں ڈپٹی کمشنر وزیرآباد عمر فاروق وڑائچ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے ضلع وزیرآباد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 پر محیط جبکہ پنجاب اسمبلی کے دو حلقے پی پی 35 اور پی پی36 ضلع وزیرآباد میں شامل ہیں حلقہ میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 7 سو ایک ہے جس میں مرد ووٹرز 3 لاکھ 37 ہزار سات سو 45 اور خواتین ووٹرز 289956 ہیں حلقہ این اے 66 میں 397 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں مردانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 119 زنانہ پولنگ اسٹیشنز بھی 119 جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز159 ہونگے این اے 66 میں 1319 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں خواتین پولنگ بوتھ 625 مردانہ پولنگ بوتھ 694 ہونگے دونوں صوبائی نشستوں پر مشتمل حلقہ جات میں پی پی 35 وزیرآباد شہر اور اس سے ملحق علاقہ جات پر مشتمل ہوگا جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 5 سو 49 ووٹرز ہیں جبکہ یہاں مرد ووٹرز کی تعداد 171758 خواتین ووٹرز 149791 ہونگی صوبائی حلقہ پی پی 35 میں 204 پولنگ اسٹیشنز ہونگے جن میں 62مردانہ 62زنانہ پولنگ اسٹیشنز جبکہ 80 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے پی پی 35 میں ٹوٹل پولنگ بوتھ کی تعداد 668 مردانہ 352اور زنانہ پولنگ بوتھ 316 ہونگے حلقہ پی پی 36 تحصیل علی پور چٹھہ رسولنگر اور احمد نگر چٹھہ و اس سے ملحق علاقہ جات پر مشتمل ہوگا جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 152 ہیں مرد ووٹرز 1لاکھ 65 ہزار 987 ہیں اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 165 ہے یہاں حلقہ پی پی 36 میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 193 جن میں 57 مردانہ اور 57 زنانہ پولنگ اسٹیشنز جبکہ 79 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے حلقہ پی پی 36 میں پولنگ بوتھ کی مکمل تعداد 651 جبکہ مردانہ بوتھ 342 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 309 ہوگی حلقہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں لیکن انتخابات کی گہما گہمی دیکھنے کو نہیں مل رہی مسلم لیگ(ن)کے درجنوں امیدواران ٹکٹ کے حصول کے لیے صف بندی کر چکے ہیں لیکن تحریک انصاف سمیت پیپلز پارٹی،تحریک لبیک و دیگر جماعتوں کی انتخابی گہما گہمی دیکھنے کو نہیں مل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں