انسانی خدمت کے مشن پر کاربند لوگ روشن ستاروں کی مانند ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) انسانی خدمت کے مشن پر کاربند لوگ روشن ستاروں کی مانند ہیں۔معاشرے کے ضرورت مند طبقات کی داد رسی اہل ثروت کا ایمانی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز پاکستان وزیرآباد کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق نے مسلم ہینڈز اور انجمن بہبودی مر یضاں کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر انجمن بہبودی مر یضاں چوہدری ناصر محمود اللہ والے نے خطاب میں کہا کہ مسلم ھینڈز کی انسانیت کی خدمت کے کارنامے سنہری قلم سے لکھنے کے قابل ہیں۔اس موقع پر مسلم ہینڈ ز پاکستان کی جانب سے مستحقین میں سرمائی فوڈ پیکج اور انجمن بہبودء مر یضاں کی جانب سے مسیحی کارکنوں میں دو ہزار روپے فی کس بطور عیدی تقسیم کئے گئے۔تقریب میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے ڈاکٹر حسن طارق،سوشل میڈیکل آفیسر مس ماہ نور چیمہ، مسلم لیگ(ن)سٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن چوہدری، محمد اسلم جاوید خان، مسلم ھینڈز کے لائیولی ھڈ آفیسر سردار شمس الرحمن، طارق اقبال، میاں عثمان امین، محمد اسلم جتالہ،پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک اور دیگر عمائدین نے مستحقین میں سرمائی فوڈ پیکج اور نقد تحائف تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں