وزیرآباد(نا مہ نگار) سنیئر ٹیکنیکل پی ٹی سی ایل انجنیئر نعیم قیصر نجمی اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے، دوران ملازمت انہوں نے نو سال کے لیئے سعودی ٹیلیکام میں بھی اپنے فرائض انجام دیئے،محکمہ کے اعلی حکام اور ملازمین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک دیانتدار محنتی قابل اور محکمہ کیلئے ایک مخلص آفیسر قرار دیا اور کہا کہ نعیم قیصر نجمی پی ٹی سی ایل کی معروف شخصیت تھے جنہیں مینجمنٹ اور ملازمین میں یکساں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ان کی محکمانہ اور سوشل خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا۔نعیم قیصر نجمی کی باعزت اور پر وقار ریٹائرمنٹ پر پی ٹی سی ایل کے علاوہ دوسرے محکموں کے دوست آفیسرز اور دیگر دوست احباب سمیت مختلف سیاسی و سماجی، دینی شخصیات نے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے اور آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
