صفائی کے سلسلے میں عوامی شکایات کے ازالہ ا ب متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر ز کی زمہ داری ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) سیکریٹری / ڈائریکٹر GB لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آپریشنل ذمہداریاں پہلے ہی متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈ منسٹریٹرز کے سپرد کردئے ہیں، صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ز / ایڈ منسٹریٹرز سے جواب طلب کیاجائے گا،صفائی کے سلسلے میں عوامی شکایات کے ازالہ ا ب متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر ز کی زمہ داری ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مجموعی کارکارکردگی کی بہتری کیلئے جی بی لوکل کونسل بورڈ متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈ منسٹریٹرزکی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے،عوامی شکایات پرمبنی کسی بھی مسئلے کے حل کے زمہدار اب اسسٹنٹ کمشنر ز ہونگے۔ چیف سیکریٹری کے احکامات پر گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے چیئرمین کی منظوری سے سیکریٹری و ڈائریکٹر GB لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے نوٹیفیکیشن 29 مارچ 2022 کو جاری کرچکا ہے،چیئرمین گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ رحیم گل جو کہ GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر بھی ہیں کے پالیسی کے مطابق کمپنی فعال کردارادا کررہی ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کے روزمقامی میڈیا کیلئے ایک پالیسی بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو زمہ داری دی گئی ہے مگر بد قسمتی سے اکثر اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز اس فیصلے سے لاعلم ہیں، اس لئے اب دوبارہ انہیں باآور کیاجارہاہے کہ وہ اپنی زمہداریوں کو سمجھیں، اور اسے نبھانے کیلئے اقدامات کرے، کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ آفیسران سے بازپرس کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا فیصلہ سے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کی کوشش ہے کہ بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانے کے ساتھ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں، جبکہ گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کی مجموعی آپریشنل پلان کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، کیونکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے قیام سے صوبے میں صفائی کی گھمبیر صورتحال کے حل میں بڑی مدد اور کامیابی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ اکثر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز شکایات کرتے تھے کہ جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایج آر ڈیپارٹمنٹ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں، اب ایسا نہیں ہے کیونکہ ہماری ہی کوشش سے صوبائی حکومت نے سال 2022 مارچ میں جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آپریشنل ذمہداریاں پہلے ہی متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر کو تفویض کرچکی ہے اب ایک پھر اس خبر کے ذریعے تمام اضلا ع کے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنی زمہداریوں کو احسن انداز میں ادائیگی کیلئے کردار ادا کریں،اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کوشاں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں