مدینہ ہال اولڈھم میں گیارہویں شریف کی روح پرور محفل کا انعقاد کروایا گیا

Spread the love


اولڈھم عارف چودھری
سپہ سالار عقیدہ ختم نبوت حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی ہدایت پر دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادم خاص ممتاز مزہبی سماجی شخصیت راجہ آفتاب حسین -فیاض صاحب -ڈاکٹر زاھد -حافظ جاوید اور انکی ٹیم نے مدینہ ہال اولڈھم میں گیارہویں شریف کی روح پرور محفل کا انعقاد کروایا مقامی کمیونٹی اور خادمین بلاوڑہ شریف کی بہت بڑی تعدا د نے شرکت کی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں لاھور سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین قاری محمد یونس قادری -عمران شہزاد -کونسلر چودھری آفتاب حسین -چودھری طارق محمود -چودھری مہدی -لالہ صابر -راجہ وحید -راجہ یوسف بندوری -راجہ شاھد شامل تھے -اس موقع پر سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ نے شرکاء محفل سے ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی عالم اقوام امن کا گہوارہ بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ھے -اس پر کوئ آنچ نہیں آنے دیں گے -انہوں نے روحانی محفل میں شریک ھونے والوں کے لئے خصوصی دعا اور دم بھی کیا -اور کہا کہ وہ 31دسمبر کو اولڈھم میں ہونے والی عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے آقائے کائنات کی سوانح حیات اور غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ کی زندگی کا احاطہ لاھور سے آئے ھوئے عالم دین مولانا قاری محمد یونس قادری نے خوبصورت انداز میں بیان کیا -دربارہ عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادم خاص ممتاز سماجی ومزہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف اور فیاض صاحب کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد دین اسلام کی حقیقی تصویر کشی کی عکاس اور آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ -محبت کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے انتہائ اہم ہے -ھم برطانیہ میں رہنے والے عاشق رسول کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس جو 31دسمبر اتوار کو اولڈھم منعقد ھو رھی ھے اور جس میں حضرت صاحبزادہ پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار خصوصی طور پر شرکت کے لئے آ رھے ہیں شرکت کریں -کونسلر چودھری آفتاب حسین نے آج کی روحانی محفل میں نوجوانوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دیار غیر میں ایسی روحانی محفلیں تواتر سے ھو نی چاہئے نوجوان مزہبی سکالر حافظ جاوید اور عمران شہزاد مدنی نے گیارھویں شریف کی کامیاب روحانی محفل کروانے پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور ۔
روحانی محفل میں شریک مرد و خواتین کا شکریہ ادا کیا -آخر میں روحانی محفل میں شریک ھونے والوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ

شرکائے محفل نے کہا کہ عالمی سطح پر انسانیت اور مزہب کی وجہ سے ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات کا واحد راستہ آقائے کائنات کی سیرت کو اپنانے اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ھونے سے ہی ممکن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں