یومِ قائد اعظم کے موقع پر المرکزجہلم میں شاندار پروگرام

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) یومِ قائد اعظم کے موقع پر المرکز کونسل رجسٹرڈ جہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں سی ڈی سی رجسٹرڈ،ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،چوہدری غلام احمد زمرد سابق تحصیل ناظم جہلم،میجر(ر) زرغون گل خان،محمد امین میر،پروفیسر(ر) قدرت علی سیالوی،ڈاکٹر عبدالغفور ملک،چوہدری نجیب سابق میئربرنلے،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،چوہدری عبد الوحید،احسان شاکر،محمد عمر بٹ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،صوبیدار(ر) ریاض احمد،محمد احمد جمیل ایس وی پی ریجنل چیف یو بی ایل جہلم،استاد عبدالرحمان مانی،عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم،نبیل مرزا، محمدکلیم، محمد آصف پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول جہلم،ارشد محمود مبارک،روبینہ تبسم سابق پرنسپل مدرستہ البنات جہلم،سمیرا فضل،فرزانہ اجمل،اجمل چوہدری اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ جہلم کی دیگر سماجی و فلاحی تنظیموں جن میں خیر الناس جادہ جہلم،تنظیم عمل جہلم،الفلاح کیمیونٹی سنٹرمشین محلہ جہلم،القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان جہلم،رحمت کریم فاؤنڈیشن جہلم اور جہلم شہر کی ممتاز شخصیات اور خواتین و حضرات اور مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام شہداء اور مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔تقریب میں سکول کے طلباء وطالبات اور دیگر مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ قائد اعظم نے انگریزوں اور ہندوؤں کی غلامی سے بر صغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلانے کے لیئے شب و روز ان تھک محنت کی۔انہوں نے اپنی صحت کی بھی پرواہ نہ کی۔یہ ان کی اور ان کے بے لوث رفقائے کار کی مخلصانہ کوششوں کا ہی صلہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں۔
اس تقریب میں مختلف فلاحی تنظیموں کے سربراہان کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز دی گئیں۔جن میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،چوہدری محمد اقبال،طارق محمود مغل اور فضل حسین قابلِ ذکر ہیں۔اس تقریب میں بچوں نے قائد اعظم محمد جناح کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملی نغمے بھی پیش کیئے ۔
تقریب کے اختتام پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اور تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ شاندار تقریب اختتام پذیر ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں