وزیرآباد (نامہ نگار) پاک وطن کے معاشی مستقبل کو روشن بنانے کے لئے صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہو گا۔ہنر مند نوجوان صنعتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈ ی ثابت ہو ں گے۔مسلم ہینڈز پسماندہ طبقات کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے مشن پر کاربند ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز وزیرآباد کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق نے رفاہی ادارہ مسلم ہینڈ ز ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ کالج آف کمپیوٹر کالج سے گریجوایشن کرنے والے طلباء اور طالبات کو فنی اوزار پر مشتمل بکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ناصر محمود اللہ والے نے کی۔ سوشل میڈیکل آفیسر ماہ نور چیمہ اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عبید رحمت تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔مسلم ہینڈ ز کے لائیولی ھڈ آفیسر شمس الرحمان کالج کے پرنسپل انجینئیر محمدیوسف اور پبلک ریلیشن پرسن محمد ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مادی منفعت سے ماوری کالج میں مشنری جذبے کے ساتھ مستحق سٹوڈنٹس کو جدید فنی تربیت سے آراستہ کر کے ملک کی سکلڈ پرسنز کی ضروریات کو پورا کیا جا ر ہا ہے اور تربیت یافتہ نوجوانوں کی روزگار تک رسائی میں مدد فرا ہم کی جاتی ہے۔اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں فنی اوزار پر مشتمل بکس تقسیم کئے گئے۔تقریب میں طارق جاوید ملک، سوشل سپروائزر گلناز بیگم،محمد صفدر اور دیگر ممتاز سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔
