ساہیوال میونسپل کارپوریشن نے شہر کی تمام اہم سڑکوں اور مارکیٹس میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا پلان مرتب کر لیا

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال:
ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے شہر کی تمام اہم سڑکوں اور مارکیٹس میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا پلان مرتب کر لیا، خصوصی صفائی مہم کے لئے سینٹری سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں جو روزانہ صبح10بجے تک ان علاقوں میں موجود رہیں گے۔ یہ بات ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے روزانہ جائزہ اجلاس میں بتائی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی جی پی ایچ اے محمد اکرام ملک،اے سی جنرل علیزہ ریحان اور پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ سینٹری سٹاف کام کے دوران اپنی مخصوص جیکٹس بھی پہنیں تاکہ ان کی شناخت میں آسانی ہو۔ انہوں نے جمع ہونے والے کوڑے کو فوری اٹھانے کے لئے بھی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹس میں بے ہنگم پارکنگ اور ٹریفک رش دورکرنے کے لئے لفٹر استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ غلط پارکنگ کی گئی گاڑیوں کو اٹھانے کے لئے ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں