پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن سینٹرل پنجاب و امیدوار حلقہ پی پی 202 شہزاد سعید چیمہ کی طرف سے الیکشن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب

Spread the love

ساہیوال چچہ وطنی چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال:پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن سینٹرل پنجاب و امیدوار حلقہ پی پی 202 شہزاد سعید چیمہ کی طرف سے الیکشن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب پنجاب کالج کے کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں شہزاد سعید چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 8فروری کو پنجاب میں بڑا سرپرائز دے گی اور دس نکاتی منشور غریب عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے ,میں نے اپنے دور میں حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے میں نے جو ترقیاتی کام کروائے دوبارہ کسی نے ان کاموں پر توجہ نہیں دی اگر میرے دور کے بعد توجہ دی جاتی تو حلقہ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم نہ ہوتی انہوں نے مزید کہا کہ میں سیاسی معاملات قائدین عدلیہ انتظامیہ اور جماعتوں کے معاملات دیکھے لیکن میں نے اپنی زندگی میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں دیکھے جو ملک میں اس طرح کے حالات ہیں یہ کوئی جمہوریت کی مضبوطی نہیں یہ سیاسی ورکر اور ووٹر کی اہمیت کی نشاندہی نہیں اگر یہ جمہوریت اور پالیمان کا تقدس ہے تو انتہائی افسوسناک ہے ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا یاد رکھیں جن لوگوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ان قوموں نے ترقی نہیں کی آج مزدور کاشتکار تاجر سبھی پریشان ہیں اصل میں عوام کا اقتدار نہیں جماعت وہ اچھی ہوتی ہے جو عوام کے اقتدار کی بات کرے اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب چوہدری واحد غفور جٹ سردار فلک شیرڈوگر.چوہدری بشارت گیلانی,حاجی نعیم, ڈاکٹر طارق راجہ نصیر چوہدری افضل گجر,چوہدری شیراز سلیم سندھو, چوہدری افتخار چوہدری نیامت چوہدری شیراز گجر .چوہدری عاطف مہر مظہر اقبال کاٹھیہ چوہدری ہمایوں گجر نمبردار ,ترجمان چیمہ ہاؤس بابا وحید انجم .چوہدری جاوید گجر, چوہدری عثمان سلیم سندھو. چوہدری اکرم جٹ.راجہ طاہر.رانا احسان, تحصیل صدر پیپلزپارٹی چوہدری ندیم خالد سٹی صدر بابا ظہور الرحمان حاجی مقبول, جنرل سیکرٹری سحر گل سردار ناصر ڈوگر, پٹھان نائب صدر پی وائی او رانا عابد علی, عظیم خان پٹھان. راجہ عمران شہزاد.چوہدری قیصر وڑائچ مہر اطہر کاٹھیہ,سیٹھ ابوبکر. زبیر بٹ,چوہدری مصطفی حافظ خلیل گریوال,چوہدری ضیغم اشرف,محمد رمضان بگھیلا,حاجی وحید غوری باو لطیف بھلر سمیت پیپلزپارٹی اور پی وائی او کے کارکنان اورحلقہ کے معززین نے کثیر تعداد بھی موجود تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف شاعر بہزاد جازب نے سرانجام دیئے جبکہ شہزاد سعید چیمہ نے تمام معززین شکریہ ادا کیا اور ان کےاعزاز میں ظہرانہ بھی دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں