میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایم سی ڈبلیو اے)رجسٹرڈ المرکزجہلم جہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہناز شاہد،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویرسابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،میڈم روبینہ تبسم سابق پرنسپل مدرستہ البنات جہلم،روبینہ کوثر ایم سی ایچ سنٹر،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،مصباح ڈار،فلک ناز سیٹھی،رابیل عاصم لون اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے تمام مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کے بہنوئی سمیت تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر دعا کرائی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر روبینہ کوثر نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ گزشتہ ماہ مریض خواتین اور بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس سنٹر سے مستفید ہوئی۔ماہ دسمبر 2023ءمیں چک مغلاں میں ہونے والے”مہربانی شاپ”پروگرام جس میں ایم سی ڈبلیو اے کے عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔اس پروگرام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے کہا۔کہ یہ پروگرام جو معروف سماجی خاتون مسرت سلطان کی بھرپور کوششوں اور محنت کا منہ بولتا ثبوت تھا، مجموعی طور پر انتہائی کامیاب رہا۔اس مہربانی شاپ پروگرام میں جو ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی زیرِ قیادت انعقاد پذیر ہوا تھا۔ خواتین کے لیئے میڈیکل کیمپ اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کے ساتھ ساتھ ساتھ ضرورت مند لوگوں میں مفت گرم کپڑے،غریب خواتین کو سلائی مشینیں اور مردوں اور لڑکوں کو نئی بائیسکلز دینے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
اس اجلاس میں سال رواں 2024ء میں پورے سال کے لیئے ہونے والے پروگرامز کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔
اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا۔کہ ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام ہونے والی “قرآن فہمی کلاس” جو ہر ماہ دوسرے جمعتہ المبارک اور چوتھے جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے ۔آئیندہ ہر ماہ دوسرے ،تیسرے اور چوتھے جمعتہ المبارک (تین بار) یہ کلاسسز لگائی جائیں ۔تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اور بچیاں اس سے مستفید ہو سکیں۔
اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کا بھی اعادہ کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو بھرپور چائے پارٹی دی گئی۔اس پارٹی کے میزبان کرنل(ر) محمد عبید مرزا تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں