ہڑپہ۔عائشہ ارشد خان لودھی نوجوان نسل کی صحیح ترجمان اورعلاقائی مسائل کو حل کرنے کےلیےاہل حلقہ کی بہترین چوائس ہے اب راج کرے گی مخلوق خدا۔۔ سید جواد حسین شیرازی
حلقہ کی عوام نے عائشہ ارشد خان لودھی اور نوید اسلم خان لودھی کے حق میں فیصلہ دے دیا اب کسی کو برادری عزم کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے یہ حلقہ لودھی کے جانثاروں کا ہے ۔۔ جواد شیرازی
ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال)۔تفصیل کے مطابق سید جواد حسین شیرازی متوقع امید وار چیئرمین یونین کونسل ہڑپہ نے الیکشن 2024 کے حوالہ سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ لودھی خاندان کو ہی ووٹ دیا اور ان کی سپورٹ کی اب کی بار ہونے والے جنرل الیکشن میں ایک مسلم لیگ ن کے ورکر ہونے کی حثیت سے ناصرف ہم نوید اسلم خان کی بطور ووٹر سپورٹر حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہیں بلکہ ہماری بہن عائشہ ارشد خان لودھی صاحبہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142 سے ہماری امیدوار ہیں ہم ان کی الیکشن کمپین بھر پور طریقے سے چلائیں گے سید جواد حسین شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ ارشد خان لودھی نوجوان نسل کی صحیح ترجمان ہیں اورعلاقائی مسائل کو حل کرنے کےلیےاہل حلقہ کی بہترین چوائس ہے سیاست ڈرائنگ روم ميں بیٹھ کر نہیں ہوگی اب راج کرے گی مخلوق خدا۔سید جواد حسین شیرازی نے سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی عوام نے عائشہ ارشد خان لودھی اور نوید اسلم خان لودھی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب کسی کو برادری عزم کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے یہ حلقہ لودھی کے جانثاروں کا ہے لودھی کی بیٹی سے یہ حلقہ کوئی نہیں چھین سکتا
