محکمہ جنگلات کی نرسریاں غیر فعال ہو گئیں

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) محکمہ جنگلات کی نرسریاں غیر فعال ہو گئیں۔ موسمی پودوں کی دستیابی میں ناکام۔ شہریوں کو پرائیویٹ نرسریوں کا مشورہ دیا جانے لگا۔ درختوں کی کٹائی اور چوری کا سلسلہ بھی جاری۔ عملے کی غفلت سے مسائل میں اضافہ، سدباب کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ۔ دستیاب سہولتوں سے شہریوں کو مستفید کر رہے ہیں، حکام ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع وزہرآباد میں محکمہ جنگلات کی نرسریاں عملی طور پر غیر فعال ہو کر رہ گئیں ہیں۔ شہریوں کو پھلوں اور پھولوں کے موسمی پودوں کی فراہمی میں بند ہو گئی ہے۔ شہری پودوں اور پنیری کے حصول کے لیے سرکاری نرسری کا رخ کرتے ہیں تو عملے کی جانب سے تاخیر کا بہانہ یا عدم دستیابی کا بتا کر پرائیویٹ نرسریوں کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات درختوں کی کٹائی اور چوری وغیرہ کے معاملات کو کنٹرول کرنے میں بھی ناکام ہے جس کے باعث درختوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ آلودگی میں اضافے جیسے مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے اعلی حکام سے سرکاری نرسریوں میں تمام موسمی پودوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں