لنڈی کوتل جرگہ ممبران کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
لنڈی کوتل جرگہ ممبران کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی. فریقین آپس میں بغلگیر اور بھائی جیسے زندگی گزارنے کی عہد کی. پختون معاشرے میں جرگہ کا کردار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں. الحاج تاج محمد آفریدی
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈی کوتل کے علاقہ شیخ مل خیل شیخان میں دو فریقین فقیر شاہ اور حاجی زرین کے مابین عرصہ دراز سے دشمنی چلی ارھی تھی جو جرگہ ممبران کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی ۔ سابق صوبائی وزیر و سینٹر الحاج تاج محمد افریدی نے جرگہ کے ممبران تشکیل دے کر ان فریقین کے مابین صلح کرائی جرگہ کے ممبرز نے شب و روز محنت کی اور اخرکار رنگ لے ائی اس سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں دونوں فریقین کے مابین ھونے والا فیصلہ بھی سنایا جس پر نہ صرف فریقین نے بلکہ تمام لوگوں نےخوشی کا اظہار کیا اس موقع پر مولانا محمد شاہ نے قران و حدیث کی روشنی میں تفصیل سے بات کی جرگہ تقریب میں دونوں فریقین کے افراد ایک دوسرے سے بغلگیر ھو گئے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔
الحاج تاج محمد افریدی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی نے کہا کہ معاشرے میں جرگہ کی بہت اہمیت ھے اس کے زریعے بڑے بڑے مسئلے حل ھوتے ہیں انہوں نے فریقین پر بھی زور دیا کہ جرگہ کے فیصلہ کو من وعن تسلیم کرکے اس پر قائم و دائم رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں