وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سفاری زو لاہور کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
ساہیوال:وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سفاری زو لاہور کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد اور لاہور زو کی تزئین و آرائش کے بعد جانوروں کی خرید کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد واجد کمیٹی کے چیئر مین ہونگ۔ ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔کمیٹی میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر آف ذولوجی ڈاکٹر ذوالفقار علی، پاکستان وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وسیم احمد خان، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈاکٹر عاصم خالد، ہیڈ آفس لاہور کے مانیٹرنگ اینڈ ایلیویشن آفیسر عادل ندیم، ویٹرنری آفیسر سفاری زو ڈاکٹرمحمد رضوان اور ویٹرنری آفیسر لاہور زو ڈاکٹر مجاہد خالد ممبر ہونگے۔کمیٹی بیرون ملک سے منگوائے جانے والے جانوروں کی منتقلی سے پہلے بریڈر/کیپر کی قرنطینہ کی سہولت، پاکستان میں قرنطینہ مدت کے دوران جانوروں کی منتقلی کے بعد معائنہ، سپلائر کی جانب سے جانوروں کی نسل، قرنطینہ سرٹیفیکیٹ، پرمٹ، ہیلتھ سرٹیفکیٹس، ڈی این اے سرٹیفکیٹس کی صداقت کی جانچ پڑتال کی ذمہ دار ہوگی۔ اسی طرح جانوروں کی خوراک اور مناسب رہائش کے پلان کی تیاری، چڑیا گھر کی کپیسٹی اور جانوروں کی آبادی میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں