ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخابات

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخابات رانا خلیل احمد خاں ایڈووکیٹ فاتح جنرل سیکرٹری کی نشست پر طاہر عمران کولار ایڈووکیٹ نے کانٹے دار مقابلہ کے بعد فتح سمیٹ لی۔ نومنتخب صدر رانا خلیل احمد خان اور جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام وکلاء کے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری کامیابی کے لئے کوشش کی وکلاء برادری کے حقوق کی سربلندی کے لئے پہلے بھی محنت کی اور اب بھی سب مل جل کر شبانہ روز کی جدوجہد کے ذریعے وکلاء کی سربلندی کے لئے کام کریں گے۔اس موقع پر سابق صدر شہباز احمد چیمہ،شیخ بلال احمد،عمران عصمت چوہدری اور وکلاء کی کثیر تعدا د موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری ہمارے دست وبازو ہیں، وکلاء برادری کے درمیان نفرتوں کا خاتمہ کرکے محبتوں کو پروان چڑھائینگے،محبتوں سے قربتیں بڑھتی ہیں ہم سب وکلاء ایک خاندان کی طرح ہیں نوجوان وکلاء ہمارے ہیرو ہیں۔ ہمارے دروازے وکلاء کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروز گزاشت نہ رکھیں گے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں