وزیرآباد(نامہ نگار) زمین پر قبضہ کی کوشش اور پلاٹ مالکان پر فائرنگ،عدالت نے 2 ملزمان کو سات سال قید سخت ایک لاکھ روپے جرمانہ اور زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دامن ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا مدعیان کی جانب سے سینئر قانون دان ایاز میر ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی وزیرآباد کے علاقہ چیمہ کالونی میں پلاٹ و زمین پر قبضہ کی کوشش کے دوران جناح کالونی وزیرآباد کے رہائشی ملزمان ہارون،خرم،مون،عبدالغفور، حسنین اور ذوالفقار نے چیمہ کالونی کے رہائشی شفیق نامی نوجوان اور اسکی والدہ پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج ہوا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا گذشتہ روز معزز جج رانا وحید کی عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوے ملزمان حسنین اور ہارون کو قصور وار ٹھہرا دیا اور ملزمان کو 7 سال قید سخت کی سزا سنا دی عدالت نے ملزمان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مدعیان کو زخمی کرنے کی پاداش میں 10 لاکھ روپے دامن ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا مدعیان کی طرف سے سینئر قانون دان ایاز میر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور کیس کی پیروی کی۔
