اے ایس پی طارق محمود شیخ ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل نے اپنے آفس میں تاجر برادری سے میٹنگ کی

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال: آفس ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل

اے ایس پی طارق محمود شیخ ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل نے اپنے آفس میں تاجر برادری سے میٹنگ کی جس میں سکیورٹی ایشوز ڈسکس ہوئے اس کے علاوہ شہر بھر میں اہم تجارتی مراکز جیسے کے مین بازار ، اوکانوالہ روڈ ، کالج روڈ ، بنک ہائے ، مالیتی ادارے غلہ منڈی روڈ ، سبزی منڈی ، لاری اڈا ، جی ٹی روڈ وغیرہ اور دیگر اہم شاہراہیں جن پر روزانہ کی بنیاد پر خریداری ہوتی ہے اور لوگوں کا رش ہوتا ہے پر سکیورٹی گارڈذ تعینات کرنےاوران جگہوں پر کیمرہ جات نصب کرکے ایک جگہ مانیٹر کرنے بارے ڈسکس ہوئی جس میں تاجربرادری نے اپنی مختلف آراء دیں اورشہر کو محفوظ کرنے میں ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اے ایس پی طارق محمود شیخ نے کہا کہ تاجر برادری اور عام عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں چیچہ وطنی پولیس کوئی کسر نہ چھوڑے گی ، اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں