یونان پلٹ 28 سالہ نوجوان کے قتل کا معاملہ ملزمان تا حال گرفتار نہ ہو سکے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) یونان پلٹ 28 سالہ نوجوان کے قتل کا معاملہ ملزمان تا حال گرفتار نہ ہو سکے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جسے عدالت سے ضمانت مل گئی بیٹے کے قاتل زمین کھا گئی یا آسمان پولیس نے ملزمان کیوں گرفتار نہ کیے والدہ کی پریس کانفرنس آئی جی پنجاب سے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔وزیرآباد کے علاقہ جناح کالونی مسلم روڈ پر دو ماہ قبل دن دیہاڑے گھر سے نماز کے لیے آنے والے نوجوان بلال وڑائچ کو گجرات کے رہائشی قمر عباس،بابر علی،منصف علی دو کس نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج ہوا جس میں نذر محمد اور امیر حسین نامی افراد مشورہ میں شامل تھے ملزمان میں سے امیر حسین کو پولیس نے گرفتار کیا لیکن عدالت سے اسے ضمانت مل گئی مقتول کی والدہ اور بھائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ ملزمان کی قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی،تصاویر اور گھریلو ایڈریس تک پولیس کو فراہم کیے لیکن ملزمان گرفتار نہ ہو سکے جو کہ ایک سوالیہ نشان اور پولیس کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے مقتول کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی، آئی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے بیٹے کے قاتل گرفتار کیے جائیں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس جان بوجھ کر ملزمان کو گرفتار نہ کر رہی ہے کیا ملزمان کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا خدارا اعلی حکام نوٹس لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہیں پولیس نے کئی ایک ریڈ کیے ہیں اور بہت جلد گرفتار کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں