وزیرآباد(نا مہ نگار) پسماندہ طبقات سے تعاون کرنا عبادت ہے جو افراد انسانی ہمدردی کے امور سرانجام دینے میں اپنا مال ووقت لگاتے ہیں وہ رب کریم کو راضی کرتے ہیں ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن ہر سال غریب ومستحق خاندانوں کی بچیوں کو نکاح جیسی رظیم سنت کے ذریعے رخصتی کے انتظامات کرکے ایک عظیم کارخیر سرانجام دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت وسابق کونسلر عبد الرحمن چوہدری نے اس سال ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام 12بچیوں کے والدین،عزیز واقرباء سے اجتماعی شادی پروگرام کی تاریخ مقرر کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر میر آصف محمود،افتخار حسین صدیقی،ملک طالب حسین،صوفی محمد اقبال ارائیں،میاں ارشاد حسین،صائمہ شہزادی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید رضا سلطان،راحیل کھوکھر،محمد اسلم جتالہ،مولانامحمد عارف مصطفائی،آغا محمد قاسم،محمد رؤف،حاجی تبارک علی،محمد شاہد صدیق،دیبہ ناز،فریدہ منظور،غلام مرتضیٰ،چوہدری محمد سرور،عمران سعید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں محمد اشرف نثار،افتخار بھٹی،عاطف بزمی،حنیف راجپوت،افتضار حسن،مرزا تقی علی،حبیب اللہ،عبد اللہ امجد،محمد نواز،علی عمران،محمد ارشاد،عرفان احمد،محمد رمضان،محمد ٰزشان،محمد شکیل ملک ودیگر نے شرکت کی۔عبد الرحمن چوہدری نے اسپین میں مقیم اپنے بھائی سلمان چوہدری کی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد عطیہ برائے اجتماعی شادی دیا۔میاں ارشاد حسین،افتخار حسین صدیقی،ملک طالب حسین نے بچیوں کے والدین نے تاریخ مشاورتی عمل مکمل ہنے پر21فروری 2024بھٹی پیلس میں انعقاد کرنے کا اعلان کیا ڈاکٹر سید رضا سلطان نے بچیوں کے خاندان کے افراد کی نکاح رجسٹر ڈ کروانے بارے آگاہی دی اور نکاح فارم اور نکاح کی ضروری کاروائی بھٹہ پلس میں کروانے بارے مطلع کیا۔صوفی محمد اشرف نثار،چوہدری محمد سرور نے تاریخ مقرر کرنے پر مٹھائی پیش کی ملک طالب حسین،ملک محمد سلیم نے مہمانوں کی طعام وشربت سے تواضھ کی میر آصف محمود نے مہمانوں کو بتلایا کہ وہ21فروری کو وقت مقررہ پر اپنے مہمانوں کے ہمراہ متعین مقام پر پہنچ جائیں اور گل پاشی اور ہار وغیرہ کے تمام انتظامات ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کرے گی تقریب کے اختتام پر استحکام پاکستان کی خصوصی دعا کرائی گئی۔
