وزیرآباد(نا مہ نگار) ایک اور اعزاز پاکستان کے نام، وزیرآباد کے شیراز اصغر نے ایشین نمبر 1 کے بعد ورلڈ نمبر 1 کا اعزاز بھی لے اُڑے۔ دوبئی میں جاری ورلڈ ویب ڈیویلپمنٹ کی سیمی فائنل میں وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے شیراز اصغر نے جاپان کی ویب ڈویلپر پورٹر لچی فیلڈ اور فائنل میں جرمن ویب ڈویلپر مارک ایلی سٹون کو بیسٹ آف سیون کے فائنل میں 4-0 سے شکست دے کر ورلڈ ویب ڈویلپمنٹ یو ایس اے کا اعزاز اپنے نام کر لیا اور ٹورنامنٹ کے بہترین ڈویلپر قرار پائے۔شیراز اصغر کو ورلڈ نمبر1اعزاز حاصل کرنے پر ڈی آئی جی حیدر اشرف،راؤ عصمت اللہ خان، کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز پاکستان صاحبزادہ سید ضیاء النور،چیئرمین راجپوت فیڈریشن پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ،زونل امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ،چیئرمین الفضل سوسائٹی کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈ طارق جاوید ملک،جنرل سیکرٹری محمد طارق طور،سرپرست مرکزی تنظیم تاجران شیخ بلال احمد،راجہ کرم اللہ خان،محمد اشرف نثار،ایس ایچ او مختار احمد باجوہ،کامران مہر،عمر اشرف،اعجاز مغل،ساجد فاروق بھٹی ودیگر نے مبارکباد پیش کی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
