خیبر (امان علی شینواری)
صحافی معاشرے کی ترجمانی کرتے ہیں، معاشرے کی آنکھ،کان اور زبان صحافی ہوتے ہیں، بے آواز لوگوں کی آواز صحافی بنتے ہیں، لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر کی افتتاحی تقریب سے قومی اور سیاسی مشران کے خطابات
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک دریا خان آفریدی، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، اے این پی کے شاہ حسین شینواری، مراد حسین آفریدی، ملک ماصل شینواری، معراج الدین عرف میرو شینواری، ضرب اللہ عرف حاجی بابا ،حاجی بہادر خان شینواری، الیاس شینواری ودیگر نے کہا کہ لنڈی کوتل کے مسائل اور عوامی مشکلات اجاگر کرنا صحافیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے مقررین نے کہا کہ صحافی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کو یقینی بناکر صحافت کے وقار میں اضافہ کریں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل سمیت قبائلی عوام بےپناہ مشکلات سے دوچار ہیں، یہاں غربت، بےروزگاری، پسماندگی اور جہالت عام ہیں اور ان مسائل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر صرف صحافی اجاگر کر سکتے ہیں قومی اور سیاسی مشران نے کہا اگر علاقے کے بنیادی عوامی مسائل کو مسلسل رپورٹ کیا جائے تو حکمران اس طرف توجہ دینے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قبائلی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوسکے اور نہ ہی شاگردوں حکومتوں نے این ایف سی ایوارڈ میں قبائلی علاقوں کو تین فیصد حصہ دیا جس کی وجہ سے قبائلی عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے مقررین نے کہا کہ لنڈی کوتل مسائل کا شکار ہے ،لوگ پریشان اور مایوس ہیں اور کبھی منتخب نمائندوں نے اجتماعی ترقیاتی کام نہیں کئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام میں اجتماعی مسائل کے حوالے سے سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے عوام مسائل کے حل کے لئے ایک پیج پر آسکے مقررین نے طورخم جیسے تجارتی اور کاروباری مرکز اور گزرگاہ پر درپیش مسائل اور مشکلات کیوجہ سے مقامی لوگوں کی غربت میں اضافہ ہو رہا ہے اور بےروزگاری بڑھ رہی ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر قومی سیاسی مشران، سماجی ورکرز اور میڈیا کے نمائندے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے صف بندی کرکے اتحاد کا مظاہرہ کریں تو پھر کسی کو علاقے کے مسائل نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہوگا لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر کی کابینہ نے مہمانوں کے سامنے نئے دفتر اور میڈیا کے نمائندوں کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کردیا.
