وزیرآباد(نا مہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پی پی35خرم مختار چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب تک ملک پاکستان میں شریعت محمدی ؐ نافذ نہیں ہوجا تی ہماری جدوجہدجاری رہے گی،ہمارے حوصلے پہلے سے کہیں زیادہ بلندہیں، عام انتخابات میں ووٹ نبی کریم ؐ کے نام پردیا جائے گا۔اس موقع پر حاجی محمد عارف،قاری محمد امین،رانا سرفراز احمد ایڈووکیٹ،محمد آفتاب،حافظ محمد جمیل رضوی،اویس جمیل بٹ،محمد حسنات ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ دین کی سربلندی کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے ملک میں لاقانونیت،بے روز گاری،مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔نواسہ رسول ؐ،اہل بیت اورامام حسین ؓ کے وفادارساتھیوں نے جس طرح استقامت اورصبرکے ساتھ میدان جنگ میں پرچم حق بلندکیا اور تاابدیزیدی قوتوں اورباطل کوشرمندہ کردیا ہے،انشاء اللہ8فروری کو عوام کرین پر مہر لگاکر کامیاب کرینگے
