مسلم لیگ ن لنڈی کوتل کے پریس سیکرٹری حضرت عمر آفریدی دوستوں کے ہمراہ پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں پاکستان تحریک انصاف ضلع خیبر کے سینیئر نائب صدر حاجی ضرب اللہ عرف حاجی بابا اور محمد حکیم آفریدی نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے والے حضرت عمر آفریدی، الحاج کاروان کے ناصر آفریدی اور جماعت اسلامی کے رحمت آفریدی سدوخیل کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر ویلکم کہہ کر پارٹی مفلر پہنایا اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن لنڈی کوتل کے سابق پریس سیکرٹری حضرت عمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن لنڈی کوتل کے نظریاتی کارکن الحاج فیملی کے آنے سے مکمل طور پر نظر انداز ہو گئے ہیں جس سے مسلم لیگ ن ختم ہو گئی ہے اسلئے اب وہ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ طور پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں. اس موقع پر ضرب اللہ عرف حاجی بابا نے انہیں پاکستان تحریک انصاف کا مفلر پہنایا اور انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہہ کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خاندان بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے. ان کا کہنا تھا کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور لوگوں کا بانی تحریک انصاف عمران خان پر اعتماد دن بدن بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر کے چاروں سیٹیں جیت کر ہم عمران خان بطور تحفہ پیش کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں