ہڑپہ۔مسلم لیگ ن نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 سابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی کی بڑی کامیابی

Spread the love

سابقہ کونسلر میاں مصطفیٰ سابقہ کونسلر۔چوہدری طارق ندیم۔سابقہ کونسلر ڈاکٹر چوہدری طارق۔سمیت 1/10Lسے تعلق رکھنے والی رحمانی اور وارثی برادری نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا

ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیرو چیف ساہیوال)۔ جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آرہی ہے ویسے ویسے ہی سیاسی دھڑوں کی اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ بھی بام عروج پر تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 201 میں واقع چک نمبر 1/10L جو ہمیشہ اپنے دھڑے بندی کے اعتبار سے مشہور تھا اس گاؤں میں دو نمبر دار چوہدری احسن آمین اور چوہدری اسد ممتاز ہمیشہ ایک دوسرے کے مدمقابل رہے لیکن 8فروری2024 کو ہونے والے اس الیکشن میں یہ دونوں حریف اب حلیف بن کر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواران کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سابقہ کونسلر میاں مصطفیٰ۔سابقہ کونسلر چوہدری طارق ندیم۔سابقہ کونسلر ڈاکٹر چوہدری طارق سمیت رحمانی برادری اور وارثی برادران نے مل کر ایک تیسرا گروپ بنا کر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 نوید اسلم خان لودھی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اس نئے بننے والے سیاسی گروپ سے مسلم لیگ ن کا اس گاؤں سے ووٹ بینک اب ایک بار کافی مضبوط ہوکر سامنے آیا ہے یاد رہے اس سے میاں مصطفیٰ ڈاکٹر چوہدری طارق وغیرہ نوید اسلم خان لودھی کے مخالفین کی صف میں کھڑے ہوتے تھے اب تینوں سابقہ کونسلر جو گاؤں میں اپنا خاص ووٹ بینک رکھتے ہیں جس سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو گاؤں 1/10Lسے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے روشن امکانات پیدا ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں